حیدرآباد،6جنوری(آئی این ایس انڈیا)حیدرآباد 10فروری کو بلائنڈ کے لئے دوسرے ٹی 20ورلڈ کپ کرکٹ کے ایک سیمی فائنل مقابلے کی میزبانی کرے گا۔آج اس کا اعلان کیاگیا۔ہندوستان میں بلائنڈ کرکٹ یونین(سی اے بی آئی)کے بنیادی ادارے سمرتھانام ٹرسٹ کے مطابق ٹورنامنٹ 28جنوری سے 12فروری تک کھیلا جائے گاجس کا ابتدائی میچ نئی دہلی اور فائنل بنگلور میں کھیلا جائے گا۔بانی انتظام ٹرسٹی مہنٹیش جی کے نے یہاں صحافیوں سے کہاکہ ہندوستان،آسٹریلیا،بنگلہ دیش،انگلینڈ،نیپال،نیوزی لینڈ،پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جوہندوستان کے 10شہروں میں لیگ کم ناک آؤٹ بنیاد پر کھیلا جائے گا۔گزشتہ سال نوبر میں راہل دراوڑ کو اس مرحلے کے عالمی کپ کابرانڈ امبیسڈرقرار دیا گیا تھا۔